الوقت - شام کے صدر کی میڈیا انچارج اور سیاسی امور کی مشیر نے کہا ہے کہ شامی قوم کی خواہشات اور نظریات سے امریکا کے نئے صدر کی پالیسیوں کی ہماہنگی کی شرط کے ساتھ دمشق، واشنگٹن کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔
بثینہ شعبان نے این بی آر ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام، امریکا اور ہر اس ملک کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لئے آمادہ ہے جو شام کے قومی مفادات اور قومی ارضی سالمیت کو باضابطہ طور پر قبول کرتا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ دمشق کو امید ہے کہ امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک فعال رکن میں تبدیل ہو جائے گا۔ بثینہ شعبان نے کہا کہ امریکی انتخابات کے بارے میں شام کا کوئی نظریہ نہیں ہے لیکن شامی عوام کے لئے وہ سیاست بہت اہم ہے جو شام کے بارے میں امریکا کے نئے صدر اختیار کریں گے۔
بثینہ شعبان نے کہا کہ ملکوں کے داخلی امور میں امریکہ کی مداخلت کا قتل عام اور سانحہ میں اضافے کے علاوہ کوئی اور نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے اور واشنگٹن کو تسلط پسندانہ پالیسیوں کے بجائے ممالک کے ساتھ تعاون کی پالیسیوں کو آگے بڑھانا چاہئے۔