الوقت - امریکا اور مغربی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ امریکا کے کجھ شہروں اور یونیورسٹیوں میں ہلیری کلنٹن کے حامیوں نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پر تشدد مظاہرے کئے اور کئی مقامات پر آگ لگا دی۔
گارڈین نے امریکا کے کچھ علاقوں میں ٹرمپ کے خلاف ہونے والے مظاہرے کی رپورٹ دی ہے۔ یہ مظاہرے اوکلنڈ، لاس انجلس، پورٹ لینڈ اور نیویارک میں مظاہرے ہوئے۔ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آتے ہی اس ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں نے مظاہرہ کیا اور امریکی پرچم کو نذر آتش کر دیا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی فتح کے بعد ہلیری کلنٹن کے سیکڑوں حامیوں نے اپنی ناکام امیدوار کی حمایت میں کیلیفورنیا ریاست اور اوریگون میں سڑکوں پر نکل کر مظاہرہ کیا اور امریکی پرچم کو نذر آتش کر دیا۔
امریکہ سے موصولہ خبروں کے مطابق ٹرمپ کی کامیابی سے ناراض لوگ امریکا کی مختلف ریاستوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور نعرے بازی کے ساتھ کئی مقامات پر انہوں نے آگ زنی کی۔ اس رپورٹ کے مطابق سماجی چینلوں پر شائع ہونے والی کچھ تصاویر میں سیکڑوں لوگ سڑکوں پر رکھے كوڑے دانوں کو آگ لگا رہے ہیں۔
اسی طرح اوریگون اور کیلیفورنیا ریاستوں کی یونیورسٹیوں کے طلباء بھی ٹرمپ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ۔ ساتھ ہی پورٹ لینڈ میں بھی سیکڑوں لوگوں نے ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کیا اور امریکی پرچم کو آگ لگا دی۔ اسی درمیان واشنگٹن سے موصولہ خبروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن دونوں کے حامیوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہو کر اور ایک دوسرے کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور پھر دونوں امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔ حامیوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ہے کہ امریکا کا صدارتی انتخابات 8 نومبر کو منعقد ہوا تھا۔ 9 نومبر بدھ کو آئے نتائج امریکی میڈیا کی توقعات کے برعکس تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔