الوقت - یورپی سفارت کاروں کے ایک وفد حانون پاس سے غزہ پٹی میں داخل ہوا ہے۔
فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی رابطہ عامہ کونسل کے صدر باسم نعیم نے کہا ہے کہ یورپی سفارت کاروں کا ایک وفد حانون پاس سے غزہ پٹی کے دورے پر آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وفد کے دورے کا مقصد غزہ کے جنگ زدہ اور اسرائیل کی جانب سے محاصرے کا شکار علاقوں میں ہو رہے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینا ہے۔
انہوں نے پورے علاقے پر غزہ کی خراب صورت حال اور اس کے نتائج کے اثرات کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے سفارتکار اپنے کچھ گھنٹوں کے دورہ غزہ کے دوران غزہ کے شہریوں کی تیزی سے خراب ہوتی اقتصادی حالت کا نزدیک سے جائزہ لیں گے۔
باسم نعیم کے مطابق یورپی وفد غزہ پٹی میں موجود مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کرے گا۔
اس موقع پر مشرق وسطی میں امن کے عمل میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیكولوف ملادينوف نے کہا ہے کہ غزہ کی خراب اقتصادی صورتحال کی وجہ سے یہاں کے عوام اقتصادی لحاظ سے انتہائی قابل رحم حالت میں زندگی بسر کر رہی ہے۔