الوقت - افغانستان کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کی علاقائی پالیسیوں کی پیداوار ہے۔
عبداللہ باركزئی نے پیر کو کابل میں ایک کانفرنس میں کہا کہ داعش کے دہشت گردوں کو امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کے ہوائی جہازوں سے پاکستان سے افغانستان پہنچایا جا رہا ہے۔
افغانستان کے اس رہنما نے کہا کہ امریکا، روس اور چین کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان میں دہشت گردوں کو ٹریننگ دیتا ہے تاکہ انہیں ماسکو اور بیجنگ کے خلاف استعمال کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور اسرائیل کے اس مشترکہ منصوبے کے لئے پاکستان سب سے اچھا ملک ہے جہاں بڑی آسانی سے ان دہشت گردوں کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو غلط قرار دیا جس میں کہا گیا ہے کہ داعش، افغانستان میں کمزور ہوا ہے۔