الوقت - امریکی صدارتی انتخابی مہم کے دوران سیاہ فام عیسائیوں کا گرجا گھر جلایا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو امریکی ریاست میسی سپی کے علاقہ گرینفیل میں سیاہ فام عیسائیوں کے گرجا گھر کو نامعلوم افراد نے جلادیا۔
جلائے جانے والے گرجا گھر کی دیواروں پر ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت میں نعرے بھی درج تھے فائر بریگیڈ کے سربراہ روبن براؤن نے بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا لیکن آگ لگنے سے اندرونی حصہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ادھر امریکی تفتیشی ایجنسی ایف بی آئی اس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔