الوقت - یمن پر سعودی عرب کے جاری حملوں کے جواب میں یمنی فورس کی کارروائی میں 4 سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔
المسيرہ ٹی وی چینل کے مطابق، منگل کو یمنی فوج نے سعودی عرب کے عسیر علاقے میں واقع مجازہ فوجی چھاؤنی پر ميزائل سے حملہ کیا، جس میں 3 فوجی ہلاک ہو گئے۔
اس رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے اسنائپروں نے جيزان کے خوبہ علاقے میں واقع فریضہ چھاؤنی پر کارروائی کی جس میں ایک سعودی فوجی ہلاک ہو گیا۔
اس درمیان یمنی اسنائپروں نے منگل کو صوبہ الجوف میں یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کے 3 ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا ۔
اسی طرح یمنی فورس نے صوبہ الجوف کے حزم سیکٹر میں اس جگہ پر كیٹيوشا راکٹ مارا، جہاں سعودی عرب کے ایجنٹوں کا اجتماع تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج اور انصار اللہ کے رضاکاروں نے عسیر علاقے میں واقع سائلہ فوجی چھاؤنی کے واچ ٹاور کو تباہ کر دیا۔