الوقت - برطانیہ کے گارڈین اخبار نے لکھا ہے کہ وہ اسرائیلی جو شام اور عراق میں داعش کی مدد کے لئے گئے تھے واپس تل ابیب آ گئے ہیں۔
گارڈین نے لکھا ہے کہ 50 اسرائیلیوں میں سے جو داعش کی صف میں شامل ہوکر شام کی فوج اور رضاکار فورس سے بر سر پیکار تھے، کچھ واپس تل ابیب واپس آ گئے ہیں۔
اس برطانوی اخبار کے مطابق داعش کا ساتھ دے کر اسرائیل واپس آنے والوں میں "سیبرين ضبیدات" اور اس کا شوہر "وسام قصوم" ہے جو اپنے 3 اور 8 سالہ بچوں کے ساتھ تل ابیب کے بن گورين ہوائی اڈے پر پہنچے ہیں۔
اس اسرائیلی خاندان نے ایک سال تک داعش کا ساتھ دیا۔ اس دوران وسام قصوم، عراقی فوج کے حملے میں زخمی ہو گیا اور واپس اسرائیل آ گیا ہے ۔
زخمی ہونے سے پہلے اس اسرائیلی خاندان نے 9 بار داعش کے چنگل سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی لیکن ہر بار ناکام رہا۔ آخر سیبرين کے والد نے اسمنگلروں کو بھاری مقدار میں پیسہ دیا جس کے بعد یہ اسرائیلی خاندان تل ابیب واپس آنے میں کامیاب ہو سکا۔