الوقت - پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی معلومات لیک کرنے کے الزام کے بعد، وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
جاری ماہ کے شروع میں پاکستانی میڈیا میں اس اجلاس میں اٹھائے جانے والے مسائل کی اطلاعت لیک ہو گئی تھی
جس کے بعد فوج کے سخت اعتراض کی وجہ سے، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی قیادت میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے پرویز رشید سے استعفی لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس سے متعلق ڈان اخبار میں شائع ہونے والی خبر قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ تھی۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستانی حکومت اور فوج کے سینئر افسران کی میٹنگ میں حکومت نے فوج سے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان تیزی سے الگ تھلگ پڑ رہا ہے۔