الوقت - سکیورٹی اہلکاروں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے داعش کے خودکش حملہ آوروں نے اپنا حلیہ تبدیل شروع کر دیا ہے۔
عراق کی رضاکار فورس کے کمانڈر عدی الخدران نے بتایا ہے کہ داعش کے خود کش حملہ آور خود کو سکیورٹی فورسز کی نظروں سے بچانے کے لئے اپنا حلیہ تبدیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لمبی داڑھی اور لمبے بال رکھنے والے دہشت گرد اپنے بال اور داڑھی كٹواكر جدید ڈیزائن کے کپڑے پہن رہے ہیں تاکہ خود کش حملے کرتے وقت ان پر کوئی شک نہ کر سکے۔
اس کمانڈر کے مطابق بعقوبہ سے 11 کلومیٹر دور شمال میں قرع تبہ نامی علاقے کی چیک پوسٹ پر داعش کا ایک خود کش مارا گیا جو نئے فیشن کے کپڑے پہن کر سکیورٹی فورسز کی نظروں سے بچتے ہوئے خود کش کارروائی کرنا چاہتا تھا لیکن عراقی سکیورٹی فورسز نے بڑی چالاکی سے اس کی چال کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ دیالہ میں اب تک داعش کے تین ایسے خودکش بمبار مارے جا چکے ہیں جو فیشنبل کپڑے پہن کر خود کش کارروائی کرنے جا رہے تھے۔