:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

داعش، عام شہریوں کو انسانی ڈھال بنا رہا ہے : اقوام متحدہ

Saturday 29 October 2016
داعش، عام شہریوں کو انسانی ڈھال بنا رہا ہے : اقوام متحدہ

الوقت - اقوام متحدہ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے موصل شہر سے ہزاروں عام لوگوں کو اغوا کر لیا ہے اور شدت پسند انہیں اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ داعش نے اپنا حکم نہ ماننے  پر عراق کی سیکورٹی فورس کے 190 سابق ارکان اور 42 عام لوگوں کو قتل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بعثی حکومت کے فوجی داعش کے ساتھ تعاون کرکے عراقی فوج، عوامی رضاکار فورس اور داعش کے خلاف جنگ کرنے والوں پر مسلسل حملے کرتے رہتے ہیں۔

موصل پر داعش کا قبضہ ہے اور عراق کی فوج، کرد جنگجو اور رضاکار فورس نے شہر کو داعش سے پاک کرنے کا آپریشن شروع کیا ہے۔  اندازہ لگایا گیا ہے کہ شہر میں تقریبا 15 لاکھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

عراقی فوج کی قیادت میں جاری مہم شہر کے مرکز تک پہنچ گئی ہے۔ اس درمیان خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ داعش کے دہشت گرد خود کو بچانے کے لئے عام لوگوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ترجمان روینا شیامداسنی نے بتایا کہ قابل اعتماد رپورٹوں سے اطلاعات ملی ہے کہ اس ماہ کے آغاز میں آپریشن شروع ہونے کے بعد سے داعش کے عناصر موصل کے قریب کے مضافات سے عام لوگوں کو زبردستی ان کے گھر سے نکال کر شہر کے اندر لے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الشورہ سمیت کئی علاقوں سے چھ  ہزار خاندانوں کے عمائدین، عورتوں اور بچوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ترجمان نے بتایا کہ داعش کا منصوبہ ہزاروں خواتین، مردوں اور بچوں کو انسانی ڈھال کی طرح استعمال کرنے کی ہے۔

اقوام متحدہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ داعش کے عناصر موصل میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو شہر کے باہر عراقی فوج کے زیر کنٹرول علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ داعش ایسے افراد کو نشانہ بنا رہا ہے جن کی وفاداری اسے مشتبہ لگتی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اب تک صرف چند افراد ہی موصل سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ٹیگ :

داعش فوج اغوا عام شہری انسانی ڈھال

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے