الوقت - یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کی جارحیتوں کے جواب میں ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا جو سعودی عرب کے جدہ شہر کے 19 کلومیٹر شمال میں واقع ملک عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرا۔
یمن کی المسيرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک فوجی ذرائع نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی صبا نیٹ کو بتایا ہے کہ یہ مقامی ساخت کے بركان-1 میزائل سے ملک عبد العزیز بین الاقوامی ائیرپورٹ کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے جبکہ سعودی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے میزائل سسٹم نے اس یمنی میزائل کو نشانے پر لگنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے اعلان کے مطابق اس میزائل کو مقامی وقت کے مطابق رات کو نو بجے یمن کے صوبہ صعدہ کے پہاڑی علاقوں سے فائر کیا گیا تھا۔
اسی درمیان یمنی فوج کے انفارمیشن آفس نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ فوجیوں نے صوبہ الجوف کے عقبہ کے علاقے میں یمن کے مفرور اور مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامیوں کے اجتماع کی جگہ پر حملہ کیا جس منصور ہادی کی دسیوں مسلح حامی ہلاک ہو گئے اور ایک بكتربند گاڑی اور ایک ٹینک بھی تباہ ہو گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 26 مارچ 2015 سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جس میں اقوام متحدہ کے اعلان کے مطابق اب تک 10 ہزار سے زائد یمنی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔
بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے اعلان کے مطابق سعودی عرب کے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔