الوقت - شام کے حلب شہر پر دہشت گردوں نے توپخانے سے حملہ کیا جس میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔
شام کے الاخباريہ نیوز چینل کے مطابق، حلب کے صلاح الدین علاقے پر دہشت گردوں نے توپخانوں سے حملہ کیا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 20 دیگر زخمی ہوئے۔
شام سے ایک اور خبر کے مطابق، دہشت گردوں نے شام کے شمال مشرقی شہر قامشلی میں موٹر سائیکل بم کا دھماکہ کیا جس میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک شخص زخمی ہوا۔
دوسری طرف شامی فوج نے دمشق کے مغربی مضافاتی علاقے تل خان الشیخ سیکٹر پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔
اس درمیان شامی فورس نے حلب کے جنوبی شہر بزاعۃ کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے اور اس شہر کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ اس دوران کی گئی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ شامی فوج کی کاروائی کے بعد دہشت گرد پسپائی پر مجبور ہوئے۔
شامی فوج اسی طرح حلب کے جنوب میں فضائی سیکورٹی آلات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے میں کامیاب ہوئی۔
شامی فوج کی لاذقیہ شہر کے شمالی مضافاتی علاقے میں کی گئی کارروائی میں النصرہ فرنٹ کا ابو یوسف نامی ایک بڑا سرغنہ ہلاک ہوا۔