الوقت - شام کے شمال مشرقی شہر حسكہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
شام کی الاخباريہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کو حسكہ شہر کے النہضہ اور مشيرفہ علاقے کے درمیان واقع الاحد بازار میں دھماکہ ہوا جس میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ایک اور خبر یہ ہے کہ شام کی فوج اور رضاکار فورسز نے جنوبی حلب میں اپنی پیشرفت جاری رکھتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شام کی فوج نے اپنی پیشرفت جاری رکھتے ہوئے حلب کے ائیربیس کو اپنے کنٹرول میں لے لیا جس کے دوران متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
در ایں اثنا شام کی فوجیں حلب میں بازو اور راشدين کی پہاڑیوں سے قریب ہو گئی ہیں۔ شام کی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی شام کے درعا علاقے میں دہشت گردوں كے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور ان کے فوجی سازو سامان تباہ ہو گئے۔
شام کی فوج نے اسی طرح دمشق کے مضافاتی علاقے جنوب مغربی ذاكيہ اور خان شیخ کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے۔
دوسری جانب شام میں 600 مسلح عناصر نے خود کو فوج کے حوالے کردیا۔ ان مسلح عناصر نے حکومت کی جانب سے عام معافی کے اعلان فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہتھیار زمین پر رکھ دیئے۔ ان عناصر نے دمشق کے مغربی مضافاتی علاقے میں خود کو فوج کے حوالے کردیا ہے۔