الوقت - غاصب صیہونی فوج کی جانب سے قید میں ڈالے گئے 2 فلسطینی قیدیوں مجد ابو شملہ اور حسن ربایعہ نے بلا جواز حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
دونوں بھوک ہڑتالی اسیران کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے میثلون اور یعبد قصبے سے ہے اور وہ گزشتہ 16 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق اسیر ابو شملہ کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا اسرائیل کے جزیرہ نما العقب کی جیل میں قید ہے۔
صیہونی فوج نے بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لئے اس پر طرح طرح کے تشدد آمیز حربے بھی آزمائے ہیں مگر اس کے باوجود وہ بھوک ہڑتال جاری رکھنے پر پر عزم ہے۔
ادھر دوسری جانب فلسطینی قیدیوں کے امور کے محکمہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے قیدی مجد ابو شملہ اور حسن ربایعہ کی ہڑتال کو دو ہفتے مکمل ہو چکے ہیں۔