الوقت - یمنی فورس نے سعودی عرب کی الطلعۃ چھاؤنی پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہ چھاؤنی جنوبی سعودی عرب میں واقع ہے۔
یمنی نیوز ایجنسی صبا کے مطابق، یمنی رضاکار فورس اور فوج نے منگل کو جنوبی سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں ایک کارروائی کے دوران الطلعۃ چھاؤنی پر کنٹرول کر لیا۔ اس کارروائی میں آل سعودی کے کئی ایجنٹ بھی ہلاک ہوئے۔
یمنی فورسز نے اسی طرح سعودی فوجیوں کے ان ٹھکانوں کو دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، جسے حاصل کرنے کے لئے سعودی فوجیوں نے زہریلی گیس سمیت ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران سعودی فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔
دوسری طرف سعودی عرب کی سرحد کے قریب یمن کے صوبہ صعدہ کے ایک علاقے پر جارح سعودیوں نے راکٹ سے حملہ کیا جس میں ایک یمنی معصوم بچہ زخمی ہوا۔
سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے شمال مشرقی صوبے عمران کے جبل المرحہ علاقے پر کئی بار بمباری کی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے یمن کی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار میں بتایا تھا کہ یمن میں گزشتہ 19 ماہ سے سعودی عرب کی جارحیت میں 8000 سے زیادہ یمنی جاں بحق اور 19500 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔