الوقت - ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کو نیویارک میں ائیرپورٹ پر تحقیقیات کو لئے روک لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیویارک کے ایئر پورٹ پر امیگریشن کے محکمہ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی کی سیکنڈری سطح کی تحقیقات کی۔ اس کے لیے انہیں ایئر پورٹ پر دو گھنٹے تک روکا گیا۔ 46 سالہ عمر فاروق نے کہا کہ ہر بار امریکا آنے پر ان کے ساتھ ایسا ہی کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تحقیقات سے کوفت ہو گئی ہے۔ ایئرپورٹ سے کئی بار ٹویٹ کر عمر فاروق نے تحقیقات کے بارے میں اطلاعات فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے شعبے میں دو گھنٹے گزارے۔ نیویارک یونیورسٹی کے پروگرام کے سلسلے میں وہ امریکا گئے ہیں۔
اس سے پہلے اگست کے مہینے میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو بھی امریکا کے لاس اینجلس ہوائی اڈے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ گزشتہ سات سال میں یہ تیسری بار تھا، جب امریکی امیگریشن حکام نے انہیں روکا۔ شاہ رخ نے بھی ٹویٹ کر اس پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔