الوقت - امریکا میں سعودی عرب کی لابنگ کرنے والے نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان اتحاد کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن میں امریکا اور سعودی عرب کے رابطہ عامہ کے امور کی کمیٹی کے سربراہ سلمان الانصاری نے ہیل جریدے میں اپنے مقالے میں علاقائی اور اقتصادی مفاد کی بنیاد پر ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعاون پر مبنی ایک اتحاد کا مطالبہ کیا ہے اور اس کو صلح اور فلاح بہبودی کے نئے دور کے پیدا ہونے کا تاریخی موقع قرار دیا ہے۔ انصاری نے اپنے مقالے میں اسرائیل کو ٹکنالوجی، معدنیات اور پانی کی انجینئرنگ کے شعبے میں پشرفتہ حکومتوں میں قرار دیا اور کہا کہ یہ تمام موضوع سعودی عرب کے لئے بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں۔ گرچہ دونوں فریق میں باضابطہ تعلقات نہیں ہیں لیکن علاقائی سیکورٹی کے حوالے سے دونوں فریق کے درمیان رابطے کے بارے میں خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں۔
سلمان انصاری نے اسی طرح دعوی کیا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے مشترکہ سیکورٹی تحفظات ہیں اور دونوں ہی فریق کو ایران کی جانب سے حمایت یافتہ انتہا پسند گروہوں کا سامنا ہے۔