الوقت - یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب، مذہب کے نام پر اسلام کی جڑیں کاٹ رہا ہے۔
بدھ کو یمن کے دارالحکومت صنعا میں عاشورا کی مناسبت سے اپنے خطاب تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک الحوثی نے کہا کہ امریکا کی پٹھو سعودی حکومت، عالم اسلام کو نقصان پہنچا رہی ہے اور اسلام کے نام پر اسلام مخالف اقدامات میں ملوث ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے عالم اسلام میں اختلافات پھیلانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔ سید عبد الملک الحوثی نے کہا کہ ہم ظالموں کے سامنے سر تسلیم خم کرنے والے نہیں ہیں اور مظالم برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب یہ چاہتا ہے کہ یمن کے عوام اس کی غلامی کریں جبکہ یمن کے عوام اسے کسی بھی صورت حال میں قبول نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔ دوسری جانب امریکا نے تحریک انصار اللہ کے ٹھکانے پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کی منظوری کے بعد یمن کے بحیرہ احمر میں ٹوم ہاک کروز میزائل کی مدد سے بمباری کی گئی۔
رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ میزائل سے بمباری کرکے 3 رڈارز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے کہا کہ یہ محدود دفاعی حملے اپنے جوانوں، جہازوں اور نیوی گیشن کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے کیے گئےہیں۔