الوقت - عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جاری جنگ کے دوران صوبہ الانبار کے فوجی آپریشنل کمانڈر جنرل اسماعیل محلاوی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے اندر جزیرہ هيت کو مکمل طور داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔
محلاوی کے حوالے سے میڈیا نے بتايا کہ عراقی بری فوج نے فضائیہ کی مدد سے هيت کو آزاد کرا لیا۔ کمانڈر نے بتایا کہ دہشت گرد اس جزیرے کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں لہذا بغیر کسی لڑائی کے ہی یہ علاقہ فوج کے کنٹرول میں آ گیا۔
هيت علاقے پر طویل عرصے سے دہشت گردوں کا قبضہ تھا۔ عراق میں داعش کے خلاف جاری جنگ میں فوج اور رضاکار فورس کو بہت تیزی سے کامیابیاں مل رہی ہیں اور داعش کے کنٹرول سے علاقے نکلتے جا رہے ہیں ۔
عراقی فوج موصل پر حملے کی تیاری میں ہے جو داعش کا آخری بڑا ٹھکانہ ہے۔