الوقت - امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین پر قابل اعتراض بیان دیا ہے تاہم ہنگامے کے سبب انہوں نے معافی مانگ لی۔
2005 کے ایک ويڈيو میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے ایک شادی شدہ خاتون کو ورغلانے کی کوشش کی تھی۔ صدارتی انتخابات سے ٹھیک پہلے سامنے آئے ویڈیو سے ٹرمپ کی خوب بے عزتی ہو رہی ہے۔
دراصل واشنگٹن پوسٹ کے پاس موجود ویڈیو میں ٹرمپ ریڈیو اور ٹی وی اینکر بیلی بوش کے ساتھ بات چیت کے دوران خواتین کے بارے میں بغیر رضامندی کے خواتین کو چھونے اور ان کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے بارے میں انتہائی فحش تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ٹرمپ کی بات مائکروفون پر آ گئی۔ اس تبصرے پر مچے ہنگامے کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ یہ لاکر روم میں کیا گیا مذاق تھا۔ یہ ایک ذاتی گفتگو تھی جو کئی برسوں پہلے ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بل کلنٹن نے گولف کورس میں میری باتوں سے بھی کہیں زیادہ بری باتیں کہیں تھیں۔
ماحول خراب ہوتا دیکھ کر ٹرمپ نے فورا معافی مانگ لی ہے لیکن معافی مانگنے کے ساتھ انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن پر جوابی حملہ کیا اور ان کے شوہر اور سابق صدر بل کلنٹن پر جنسی استحصال کا الزام لگا دیا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکا میں اگلے ماہ صدارتی انتخابات ہیں۔