الوقت - یمن پر سعودی عرب کی جارحیت بدستور جاری ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، عالمی برادری کی خاموشی کے سایے میں سعودی جنگی طیارے یمن کے مختلف علاقوں پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔ اسی تناظر میں جارح سعودی جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے الظاہر شہر پر دو بار بمباری کی۔
یمن کے المسيرہ ٹی وی چینل کے مطابق، سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح یمن کے دارالحکومت صنعا کے الروضہ علاقے میں سیکورٹی شعبے کی عمارت پر بمباری کی۔
در ایں اثنا سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے تعز، الحدیدہ اور مآرب صوبوں کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔
دوسری جانب سعودی عرب کی جارحیتوں کے جواب میں یمنی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔ اسی تناظر میں جنوبی سعودی عرب کے جيزان علاقے کے دخان فوجی علاقے میں ایک سعودی فوجی، یمنی اسنائپرز کی فائرنگ میں ہلاک ہوا۔
یمنی فوج اور رضا کار فورس نے بھی جنوبی سعودی عرب کے جيزان علاقے کے السودا فوجی چھاؤنی پر جوابی کارروائی کی جس میں سعودی فوج کی 4 فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔