الوقت - صیہونی حکومت کی بحریہ نے غزہ پٹی کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کرنے والی خواتین کارکنان کے جہاز پر حملہ کرکے اسے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
زیتونہ نامی جہاز پر 1976 میں نوبل انعام حاصل کرنے والی آئرلینڈ کی شہری ماريڈ ميگواير سمیت مختلف ممالک کی 13 خواتین کارکن سوار تھیں۔
یہ خواتین کارکن 2006 سے جاری غزہ پٹی کے کا محاصرہ کی طرف عالمی برادری کی توجہ متوجہ کرانا چاہتی تھیں تاکہ غزہ پٹی کے شہری بھی کھلی فضا میں سانس لے سکیں اور زندگی کی بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کر سکیں۔
غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والے اس جہاز پر سوار خواتین کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان کو گرفتار کر لیا ہے۔
اس سے پہلے بھی صیہونی فوجیوں نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کرنے اور انسان دوستانہ امداد لے جانے والے جہازوں پر حملے کئے ہیں اور ان پر سوار کارکنوں کو ہلاک بھی کیا ہے۔