الوقت - رہبر انقلاب اسلامی نے سیکورٹی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و پیشرفت کا اصل رکن قرار دیا ہے۔
منگل کو ایران کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور كمانڈرز نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ سیکورٹی کا مطلب ذاتی اور سماجی سطح پر ذہنی سکون کا احساس ہونا ہے۔
انہوں نے فرمایا کہ سیکورٹی نہ ہو تو اقتصادی، ثقافتی، سیاسی اور خدمات کے شعبے کی متنوع سرگرمیوں کا امکان ختم ہو جائے گا چاہے صلاحیت اور جذبے موجود رہے۔
آیة اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سیکورٹی قائم کرنے میں پولیس کی اہم شراکت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ پولیس فورس کی صلاحیت اور تیاری اور اس کے ملازمین کے عزائم دن بہ دن بڑھنے چاہئے۔
رہبر انقلاب اسلام نے فرمایا کہ سیکورٹی سے سرشار ماحول سے مومنین کا ایمان بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی سیکورٹی کا سب سے اہم رکن پولیس فورس ہے۔
سیکورٹی کا یہ عظیم رکن مفید و محنت کش انسانی سرمایہ سے آمادہ ہوا ہے۔ ان کے عزائم ، ایمان اور جذبات کو مسلسل مضبوط ہونا چاہئے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تیزی سے ہو رہی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران میں سیکورٹی کی سطح کو بڑھانے کے لئے، آمادگی میں اضافے، صلاحیت کی مسلسل تجدید، ذمہ داری کی شناخت اور اسے انجام دینا اور عوام کے لئے خدمات کا میڈیا میں صحیح صحیح بیان کرنا ضروری ہے۔