الوقت - متحدہ عرب امارات کے جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کے بعد یمن کی عوام تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ جو کشتی بھی بغیر اجازت کے یمن کے آبی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرے گی، اس کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ترکی کی خبر رساں ایجنسی اناتولی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ جو بھی کشتی عرب اتحاد کی خدمت کی غرض سے یا کسی بھی مقصد سے بغیر اجازت یمن کی آبی سرحدوں میں داخل ہوگی، اس پر حملہ کر دیا جائے۔ بیان میں آیا ہے کہ سنیچر کی صبح یمن کے ساحلی علاقے المخا میں متحدہ عرب امارات ایک جنگی جہاز کو میزائل سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ یہ جنگی جہاز کافی عرصے سے عرب اتحاد کی فوجی امداد کر رہی تھی۔
انصار اللہ نے اپنے نئے بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پہلا والا جنگی جہاز امارات کا تھا، کہا کہ ہر کشتی جو حکام کی اجازت کے بغیر یمن کی آبی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کرے گی یا عرب اتحاد کی امداد رسانی کی کوشش کرے گی، اس کو حملہ کرکے تباہ کر دیا جائے گا۔