الوقت ۔ امریکا کے ایک اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے تقریبا دو دہائیوں سے ٹیکس ادا ہی نہیں کیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق صدارتی عہدے کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے بارے میں جو دستاویز ملے ہیں ان میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 18 سال سے کسی بھی قسم کا کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے 1990 میں جو ٹیکس ریٹرن فائل کیا تھا اس میں اس بات کا ذکر کیا تھا کہ ان کی کمپنی کو 90 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ آئندہ 18 سال تک کی ادائیگی سے نجات پا گئے ہیں۔
دوسری طرف ٹرمپ کے ترجمان نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے تمام ٹیکس ادا کئے ہیں۔ ریپبلکن پارٹی کے انتخاباتی سیل نے بھی ٹرمپ کے مالیاتی ریکارڈ کے بارے میں اس رپورٹ کو قبول یا مسترد نہیں کیا ہے بلکہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیویارک ٹائمز کی پہل غیر قانونی ہے۔