الوقت ۔ برطانوی وزیر اعظم نے یورپی یونین سے اپنے ملک کی علیحدگی کے عمل کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے نے اتوار کو کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے علیحدہ ہونے کا عمل اگلے سال مارچ کے آخر میں شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لسبن معاہدے کی شق 50 کے تحت برطانیہ مقررہ تاریخ سے علیحدہ ہونے کا عمل شروع کرے گا۔
برطانیہ کی حکومت نے 23 جون 2016 کو ہونے والے ریفرنڈم کو 100 دن پورے ہونے کے باوجود یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا عمل شروع کرنے کی کسی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا تھا۔ لسبن معاہدے کی شق 50 کے تحت برطانیہ نے یورپی یونین کے حکام کے ساتھ علیحدہ ہونے کا عمل شروع کرنے کے لئے مذاکرات بھی شروع نہیں کئے۔
ڈیوڈ کیمرون کے استعفی کے بعد 12 جون کو برطانوی وزارت عظمی کی ذمہ داری سنبھالنے والی تھریسا مے نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ یورپی یونین سے برطانیہ کے علیحدہ ہونے کا عمل جاری سال کے دوران شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ركھتي۔
واضح رہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے علیحدہ ہونے کا عمل دو سال میں مکمل ہوگا۔