الوقت - اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے امریکا پر نصرہ فرنٹ کی حمایت کرنے اور انہیں ضروری مدد فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے روسيا اليوم ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بحران شام کے آغاز سے ہی شام میں پلان "B" نافذ کرنے کی کوشش میں رہا ہے جس میں شام میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ اور دمشق حکومت کے مخالفین کی مدد کرنا شامل ہے۔
بشار جعفری نے کہا کہ امریکا نے شروع سے ہی کبھی بھی پلان "اے" پر توجہ نہیں دیا جس میں مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے شام کے بحران کے حل کی باتیں کہی گئی ہیں۔
اقوام متحدہ میں شام کے سفیر نے کہا کہ امریکا، نصرہ فرنٹ کی حمایت کرتا ہے اور اس ملک کے حملے جس میں یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ داعش اور نصرہ فرنٹ کے خلاف ہوئے ہیں، جھوٹ کا پلندہ ہیں کیونکہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں کبھی بھی امریکی حملوں میں نصرہ فرنٹ کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
اس سے پہلے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی کہا تھا کہ امریکا ابھی تک دہشت گرد گروہوں اور شام کے اعتدال پسندوں کے درمیان فرق نہیں کر سکا ہے جس کی وجہ سے دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ شام کے مسلح مخالفین کی آڑ میں جن کی امریکا حمایت کرتا ہے، پوشیدہ ہوگیا ہے۔