الوقت - امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے شام کے مخالف گروہوں کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی بند دروازے کے پیچھے ہونے والے خفیہ اجلاس کی آڈیو جاری کی ہے جس میں جان کیری شام کے مخالف گروہوں کو انتخابات میں شام کے صدر بشار اسد کی شرکت کی تجویز پیش کر رہے ہیں۔
امریکا کے ایک اخبار نے سنیچر کو شام کے مخالف غیر مسلح گروہ اور جان کیری کی خفیہ میٹنگ کی ایک آڈیو جاری کی ہے۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ جان کیری نے اس اجلاس میں بارہا شامی اپوزیشن کی مذمت کی اور ان سے کہا کہ شام کے بارے میں سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ مذکورہ اخبار نے لکھا کہ جان کیری نے اس خفیہ اجلاس میں شامل اپوزیشن کے اراکین سے کہا کہ شام کے اگلے انتخابات میں بشار اسد کی شرکت کی اجازت ہونی چاہئے۔ اخبار مزید لکھتا ہے کہ جان کیری کے اس بیان سے وہاں موجود افراد کو بہت تعجب ہوا کیونکہ امریکی صدر باراک اوباما پانچ برسوں سے بشار اسد سے اقتدار چھوڑنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ اجلاس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا اور اس 40 منٹ کے آڈیو ٹیپ کی کچھ فائلوں کو امریکی میڈیا نے اپنی سائٹ پر اب لوڈ کر رکھا ہے جبکہ نیویارک ٹائمز نے اس مسئلے کو کتبی صورت میں سائٹ پر دیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی نے تحلیل میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ نیویارک ٹائمز کی توضیحات کے باوجود ان آڈیو ٹیپ میں کسی بھی فائل سے یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے کہ جان کیری نے براہ راست شام کے مخالف گروہوں کو یہ تجویز دی کہ وہ اس بات پر راضی ہو جائیں کہ بشار اسد انتخابات میں شرکت کریں۔ ان فائلوں میں سے صرف ایک فائل ہے جس میں جان کیری اشارہ کنایہ میں یہ بات کہی ہے کہ کیا شام کے عوام بشار اسد کو ووٹ دیں گے؟