الوقت - ایران کے بارے میں صیہونی حکومت کے سابق صدر شیمون پیرز کا راز جو دو سال سے پوشیدہ تھا، آخر میں ان کی موت کے بعد کھل گیا۔
یروشلم پوسٹ کے صحافی نے دو سال پہلے پیرز سے پوچھا تھا کہ 2007 سے 2014 کے درمیان اپنی صدارت کے دور میں ان کی سب سے بڑی کامیابی کیا رہی ہے؟ تو انہوں نے جواب میں کہا تھا کہ میں نے بینيامن نیتن یاہو کو ایران پر حملہ نہیں کرنے دیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن میں نے نیتن یاہو کو اس کام سے روکا اور کہا کہ اس کے انتہائی شدید نتائج برآمد ہوں گے۔
صحافی کے مطابق شیمون پیرز نے اس سے کہا تھا کہ جب تک وہ زندہ ہیں وہ اس بات کو سامنے نہ لائیں۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے سخت مخالف صیہونی وزیر اعظم بینيامن نیتن یاہو نے اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے البتہ وہ ہمیشہ ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیتے رہے ہیں۔