:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

امریکی صدر نے سعودی عرب کے خلاف بل کو ویٹو کر دیا

Saturday 24 September 2016
امریکی صدر نے سعودی عرب کے خلاف بل کو ویٹو کر دیا

الوقت - امریکی صدر باراک اوباما نے 11 ستمبر 2001 میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کے اہل خانہ کو سعودی عرب کی حکومت پر مقدمہ چلانے کی اجازت دینے والے بل 'دہشت گردانہ سرگرمیوں کے اسپانسرز کے خلاف انصاف' یا جےاے ایس ٹی اے کو ویٹو کر دیا ہے۔

11  ستمبر 2001 کو نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور واشنگٹن میں پینٹاگون کی عمارت پر حملوں کے لئے طیاروں کو میزائیل کی طرح استعمال کرنے والے 19 حملہ آوروں میں سے 15 کا تعلق سعودی عرب سے تھا جبکہ 2 متحدہ عرب امارات کے تھے۔

امریکی سینٹ نے یہ بل مئی میں منظور کیا تھا جبکہ کانگریس نے اسے نائن الیون حملوں کی 15 ویں برسی سے ٹھیک پہلے منظور کیا تھا۔

اوباما نے یہ بل ایسی صورت میں ویٹو کیا ہے کہ جب ریپبلکن رہنماؤں کو یقین ہے کہ ان کے پاس اس ویٹو کو پلٹنے کے لئے کافی حمایت ہے۔

اس سے پہلے سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اوباما انتظامیہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس بل کو ویٹو نہیں کیا گیا تو ریاض، امریکا سے سرمایہ کاری میں لگائے جانے والے تمام پیسوں کو واپس نکال لے گا۔

اوباما نے اس بل کو ویٹو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حملے کے شکار افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی رکھتے ہیں لیکن یہ قانون امریکا کے 'قومی مفادات کے لئے نقصان دہ' ہے۔

اگر یہ بل قانون بن جاتا تو اس سے متاثرین افراد کے خاندان کو سعودی حکومت پر مقدمہ چلانے کی اجازت مل جاتی اور مجرم  قرار دیئے جانے کی صورت میں سعودی حکومت کو اربوں ڈالر کا معاوضہ دینا پڑتا۔

بل کے شریک اسپانسر ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے کہا ہے کہ اگر سعودیوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے تو انہیں اس قانون سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر وہ نائن الیون میں مجرم  تھے تو انہیں ذمہ دار قرار دیا جانا چاہئے۔

ٹیگ :

سعودی عرب حملہ نائن الیون گیارہ ستمبر سعودی عرب

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے