الوقت - سعودی عرب میں حکومت مخالف کئی شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی خراب صحت کی خبروں کے درمیان، شاہ سلمان کے بیٹے اور سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان نے اپنے مخالف بہت سے شہزادوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
موصولہ خبروں کے مطابق، آل سعود خاندان کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات نے امریکی حکام کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آل سعود خاندان میں اس سے زیادہ اختلافات بڑھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس رپورٹ کے مطابق واشنگٹن بھی محمد بن سلمان کے اقدامات سے کہ جو امریکیوں کے بقول ریاض کے استحکام کو درہم برہم کررہے ہیں ، خوش نہیں ہے۔
سعودی عرب میں حکمراں خاندان میں اگلے حکمراں کو لے کر رسہ کشی جاری ہے، خاص طور پر محمد بن سلمان نے اپنے والد کا جانشین بننے کے لئے کافی عرصے سے جوڑ توڑ شروع کر دیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق شاہ سلمان کی ابترجسمانی حالت اور ان کے الزائمرمیں مبتلاء ہونے کے بارے میں بعض رپورٹوں کے سامنے آنے کے بعد اس ملک کی آئندہ حکومت اور بادشاہت کے بارے میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ باخبر ذرائع کے بقول شاہی دربار کے بعض افراد، سعودی عرب کے ناتجربہ کار وزیردفاع اور ولیعھد کے جانشین محمد بن سلمان کو جنگ یمن کی دلدل میں پھنسنے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔