الوقت - امریکا کے شیرلوٹ شہر میں ایک اور سیاہ فام کے قتل کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
کیرولینا ریاست کے شیرلوٹ شہر میں بدھ کی رات لوگوں نے پولیس کے تشدد آمیز رویے کے خلاف مشتعل مظاہرے کئے۔ مظاہروں میں شامل سیاہ فام امریکی، پولیس کی گولی سے مارا گیا جس کے بعد پولیس کے خلاف لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔ شیرلوٹ کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ ایک مظاہرین زخمی ہو گیا تھا لیکن وہ ہسپتال میں چل بسا۔ یہ مظاہرہ ایک 43 سالہ سیاہ فام کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف کیا جا رہا تھا۔
شیرلوٹ کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ ہم مظاہروں کی دوسری رات لوگوں کو منتشر کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ہم نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بہت غصہ ہو گئے تھے اور پولیس کی جانب بوتلیں وغیرہ پھینک رہے تھے۔ لہذا قانون نافذ کرنے کا وقت آ پہنچا ہے ۔ پولیس کا دعوی ہے کہ یہ مظاہرین پولیس کی گولی سے ہلاک نہیں ہوا۔ شمالی کیرولینا میں پولیس نے ایک سیاہ فام کے قتل کے خلاف ہو رہے مظاہرے کو روکنے کے لئے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔