الوقت - رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ االعظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ عید غدیر کا سب سے اہم پیغام امامت کو اسلام میں حکومت کی بنیاد کا تعین کرنا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے منگل کو عید غدیر کی مناسبت پر جشن غدیر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اس عظیم عید کی مبارکباد پیش کی اور فرمایا کہ غدیر کا واقعہ درحقیقت اسلامی معاشرے میں نظام حکومت کی نیاد رکھنے کا واقعہ ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ اسلام، امامت اور ولایت کے علاوہ دیگر تسلط پسند، مغرور، لالچی اور رئيسانا شاہی اور ڈکٹیٹر حکومتوں کو قبول نہیں کرتا۔
آپ نے حضرت علی علیہ السلام کی منفرد اور عدیم المثال خصوصیات خاص طور پر ان بے نظیر روش حکومت، عدل و انصاف اور ھدایات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ گہرا اور عمیق ایمان، قبول اسلام میں سبقت، اسلام کی راہ میں قربانی، وفاداری اور قربانی اس عظیم رہنما کی روحانی و انسانی خصوصیات تھیں۔
آیة اللہ العظمی سید خامنہ ای نے غدیر کے واقعہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خدا نے پیغمبر اسلام پر یہ واضح کر دیا کہ پغمبري کا پیغام امامت کی پیغام رسانی پر منحصر ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ اسلامی عقیدہ ٹھوس دلائل پر مبنی ہے لیکن اس عقیدہ کو قبول کرنا اور اس پر عمل کرنا، سنی بھائیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا سبب نہیں بننا چاہئے کیونکہ یہ عمل اماموں کی سنت کے برعکس ہے۔
آپ نے عالم اسلام کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور فرمایا کہ شیعہ کے نام پر دیگر اسلامی فرقوں کے جذبات کو مجروح کرنا در حقیقت برطانوی شيعیت ہے اور اس کے نتیجہ میں امریکا اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں سے متعلقہ شیطانی تنظیموں جیسے داعش اور نصرہ فرنٹ وجود میں آتے ہیں جنہوں نے علاقے میں وسیع پیمانے پر جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور تباہی پھیلائی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ موجودہ حالات میں دشمن کا اصلی ہدف عوام کو اسلامی نظام حکومت سے الگ تھلگ کرنے کے لئے ایران میں اقتصادی مسائل پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے مزاحمتی معیشت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں حکومت، پارلیمنٹ اور دیگر اداروں کے حکام کی ذمہ داری ہے کہ دشمن کے منصوبوں کے بالکل مخالف سمت میں قدم بڑھایں اور منصوبہ بندی کریں۔
آپ نے اسلام کی تبلیغ اور اشاعت کے سلسلے میں ہزارہا نوجوانوں کی دلچسپی کی بنیاد پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل صورتحال کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ یہ نوجوان امریکہ اور صیہونی حکومت سمیت ہر دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔