الوقت - گزشتہ اتوار کو وادی کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ہوئے حملے میں ہندوستان کے 18 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے اور ہندوستان نے براہ راست پاکستان پر اس کا الزام عائد کیا تھا۔ ایسے میں پاکستان کے حوالے سے ہندوستان کے وزیر اعظم کی پاکستان پالیسی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مئی کے مہینے میں کئے گئے Pew ریسرچ سینٹر کے ایک سروے میں ہندوستان کی پاکستان پالیسی کے حوالے کئی بڑي باتیں سامنے آئی ہیں :
1۔ سروے کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس میں شامل 50 فیصد سے زیادہ افراد نے وزیر اعظم مودی کی پاکستان پالیسی کو مسترد کر دیا ہے۔ وہیں وزیر اعظم کی موجودہ پاک پالیسی کو محض 22 فیصد افراد کی حمایت حاصل ہے۔
2۔ اس سروے میں ایک اور بڑی بات سامنے آئی ہے کہ 60 فیصد ہندوستانی، پاکستان کے خلاف زیادہ سے زیادہ فوجی كاروائي کی حمایت کرتے ہیں۔
3۔ 40 صفحات کی اس رپورٹ کے حوالے سے Pew نے بتایا ہے کہ 52 فیصد ہندوستانیوں کو ISIS سے ہندوستان کو خطرہ ہونے کا خوف ہے۔
4۔ وہیں 62 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ دہشت گردی کے خلاف فوجی کاروائی سب سے عمدہ آپشن ہے۔
5۔68 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ گزشتہ 10 سال کے مقابلے میں عالمی مسائل میں ہندوستان کا اثرو رسوخ بڑھا ہے۔
6۔ سروے کی مانے تو مرکزی حکومت چلا رہی بی جے پی کے 54 فیصد اور کانگریس کے 45 فیصد حامیوں نے پاکستان کو لے کر نریندر مودی کے رخ کو مسترد کیا ہے۔ وہیں دفاعی بجٹ بڑھائے جانے کی بھی حمایت کی گئی ہے۔
یہ سروے پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کے چند ماہ بعد کیا گیا تھا۔ یہ سروے اسی سال سات اپریل کو کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ کو گزشتہ پیر کو شائع کیا گیا ہے۔ اس میں مجموعی طور پر 2464 افراد نے شرکت کی تھی۔