الوقت - اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح غزہ پٹی پر ایک بار پھر حملہ کیا۔
تل ابیب کا دعوی ہے کہ مقبوضہ جنوبی فلسطین کی جانب راکٹ فائر کیا گیا تھا اور یہ حملہ اسی کے جواب میں کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری اعلامیہ میں آیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی میں حماس کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل تمام حملوں کے لئے حماس کو ذمہ دار قرار دیتا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ بدھ کو غزہ پٹی سے راکٹ فائر کیا گیا تھا جو مقبوضہ فلسطین میں ایک کھلی جگہ پر گرا تھا لیکن اسرائیلی فوج کے مطابق اس حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
جاری ماہ کے شروع میں مقبوضہ فلسطین کے سیدورات شہر پر ایک راکٹ گرا تھا جس کے بعد صیہونی حکومت نے غزہ پٹی پر ٹینک سے گولہ باری کی تھی۔ فلسطین کے طبی حکام نے ان حملوں میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔
واضح رہے کہ جون 2007 سے اسرائیل نے غزہ پٹی کا محاصرے کر رکھا ہے جس کی وجہ سے وہاں کے 18 لاکھ افراد کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔