الوقت - حلب کے صلاح الدین علاقے پر دہشت گردوں کی فائرنگ میں 50 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
دہشت گردوں نے صلاح الدین کے علاقے پر فائرنگ کرکے 10 افراد کو قتل کردیا جبکہ تقریبا 40 افراد کو زخمی کر دیا۔ رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے جمعے کو جنوبی حلب میں واقع صلاح الدین علاقے میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے دس افراد ہلاک اور تقریبا 40 زخمی ہو گئے۔
ادھر شامی فوج نے جنوبی حلب کے کئی اسٹریٹجک علاقوں سے دہشت گردوں کو نکال کر اس شہر کے جنوبی راستے پر واقع راموسہ علاقے کو پوری طرح اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق سکیورٹی فورس نے پوری طرح امن بحال نہ ہونے کے باوجود اس راستے کو کھول دیا ہے۔