الوقت - امریکا کے نامور مبصر نوام چامسكی نے کہا ہے کہ مغرب، سعودی عرب کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت سے آگاہ ہے لیکن وہ جان بوجھ کر اس کو نظر انداز کر رہا ہے۔
انہوں نے علاقے میں سعودی عرب کے تباہ کاری کردار کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک مشرق وسطی میں انتہا پسند گروہوں کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب، داعش اور النصرہ فرنٹ جیسے دہشت گرد گروہوں کی کھلی حمایت کر رہا ہے۔
چامسكی نے لبنان کے الميادين ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کی ڈکٹیٹر حکومت ہر مقام پر اسلامی شدت پسند گروہوں کی حمایت کر رہی ہے لیکن امریکا سمیت پورا مغرب اس کی جانب سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور فرانس جانتے ہیں کہ سعودی عرب سب سے بڑے شدت پسند ملک کی حیثیت سے پیسوں کے ذریعے اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ دقیانوسی اسلام کے مخالف نہیں ہیں کیونکہ ان کے خیال میں سعودی عرب علاقے اور دنیا میں ہیرو کا کردار ادا کر رہا ہے۔