الوقت - قرآن مجید کی آیت ہے کہ اللہ جس کو چاہتا ہے ہدایت سے نوازتا ہے۔ یہ مقولہ جرمنی کے ایک شہری پر صادق آیا اور اللہ تعالی کی ایک نظر کرم نے ان کی دنیا اور آخرت ہی بدل دی ۔
جرمنی کے رہنے والے ورنیر كلاون اسلام قبول کرنے سے پہلے سخت نازی تھے اور اسلام کی خـوب مخالفت کیا کرتے کرتے تھے لیکن اللہ کا نور ورنیر پر کچھ یوں برسا کہ جو ہاتھ مذہب اسلام اور اللہ کے خلاف نعرے بازی میں اٹھتے تھے اور جو قدم وہ اطاعت الہی کے خلاف اٹھاتے تھے وہی ہاتھ آج اللہ کی عبادت میں اٹھنے لگے اور اسی قدموں سے وہ پانچوں وقت کی نماز مسجد میں ادا کرنے جاتے ہیں۔
ان کے اندر کی یہ تبدیلی صرف قرآن شریف کی تلاوت سے ممکن ہوئی ہے۔ قرآن مجید کی تلاوت کے بارے میں ورنیر کہتے ہیں کہ جب انہوں نے جرمنی کے عظیم شاعر جوهان ولف گانگ کی لکھی ہوئے دیوان اور اشعار پڑھے جس میں جوہان نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بہت زیادہ مدح و ثنا کی ہے تو ان کے دل میں اسلام کے بارے میں پڑھنے کی آرزو پیدا ہوئی۔ قرآن پڑھنے کے بعد ان کی سمجھ میں آیا کہ دنیا اور زندگی کے جو راز کا انکشاف قرآن مجید نے کیا ہے اور انسانی مسائل کو حل کرکے بتایا گیا ہے ویسا کسی اور مذہبی کتاب میں نہیں بتایا گیا۔
اسی سے متاثر ہو کر ورنیر نے اسلام کو جاننے کی کوشش جاری رکھی اور مذہب اسلام کا دامن تھام لیا۔ اسلام اپنانے کے بعد ورنیر نے اپنا نام بدل کر ابراہیم رکھ لیا اور شام، عراق اور افغانستان سے آئے پناہ گزینوں کی خدمت میں مصروف ہو گئے۔