الوقت - پاکستان اور افغانستان کا چمن بارڈر دو ہفتے تک بند رہنے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے بلوچستان کے علاقے میں واقع چمن بارڈر پر افغان شہریوں کی جانب سے بدامنی پھیلانے اور پاکستان کا پرچم نذر آتش کرنے کی مبینہ کارروائی کے بعد اس سرحد کو بند کر دیا گیا تھا، جمعرات کو افغانستان کی جانب سے باضابطہ طور پر معذرت کرنے کے بعد پھر کھول دیا گیا ہے۔ بدھ کو دونوں ممالک کے سرحدی سیکورٹی فورس کے اعلی افسران کی پانچویں بار میٹنگ ہوئی جس میں افغان حکام نے تحریری طور پر چمن بارڈر پر ہوئے واقعے کے لئے معافی مانگی جس کے بعد پاکستان نے اس سرحد کو کھولنے پر موافقت کی۔
واضح رہے کہ چمن بارڈر سے افغانستان میں نیٹو کے لئے رسد لانے والے ٹرک گزرتے ہیں اور یہ بارڈر بند ہونے کی وجہ سے دونوں طرف بڑی تعداد میں ٹرک سرحد کھلنے کا انتظار کر رہے تھے۔