الوقت - تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے ایک نیا ويڈيو جاری کیا ہے جس میں ایک برطانوی لڑکے سمیت پانچ چھوٹے لڑکوں کو یرغمالیوں کو قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
شام کے شہر رقہ میں پانچ لوگ کرد یرغمالیوں کو قتل کر رہے ہیں، جن میں سے ایک نیلی آنکھوں والا سفید فام عبداللہ البرطانوی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ان لڑکوں کا تعلق برطانیہ، مصر، ترکی، تیونس اور ازبکستان سے ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے عربی زبان میں ایک بیان پڑھ کر سنایا جاتا ہے، جس کے بعد یہ قاتل لڑکے اپنی ہینڈ گن اوپر اٹھاتے ہیں اور گھٹنوں کے بل بیٹھے یرغمالیوں کو قتل کر دیتے ہیں۔
ان لڑکوں کی عمر 10 سے 13 سال کے درمیان ہے اور ان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک لڑکا عربی زبان میں کہتا ہے کہ کوئی بھی کردوں کو نہیں بچا سکتا، یہاں تک کہ امریکا، فرانس، برطانیہ، جرمنی اور جہنم میں موجود شیطان بھی۔