الوقت - صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر میزائل حملہ کر کے ایک بار پھر اس علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے اتوار کو غزہ پٹی پر اسرائیل کے میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔
اسی کے ساتھ صیہونی حکومت کی فضائیہ نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی مقبوضہ علاقوں سے ہونے والے راکٹ حملوں کے جواب میں غزہ پٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کے مقامی میڈیا نے بھی صیہونی حکام کے حوالے سے غزہ پٹی کی سرحد کے قریب اور جنوبی مقبوضہ علاقے کی سرحد کے قریب میزائل حملے کے سائرن بجنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ سائرن سیدورات علاقے پر راکٹ حملے کی وجہ سے بجا لیکن اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔