الوقت - ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور روس کے درمیان تعلقات کی توسیع کی خواہش ظاہر کی ہے۔
روسی ذرائع کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کو نئی دہلی میں روس کے نائب وزیر اعظم دیمتری روگوزین سے ملاقات میں اسی طرح کہا کہ دونوں ملک مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات میں توسیع کے خواہش مند ہیں۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ماسکو نئی دہلی کا قابل اعتماد دوست ہے۔
نریندر مودی نے اسی طرح کہا کہ ہندوستان اور روس کے درمیان فوجی معاہدوں کے لئے مذاکرات جاری رہنے چاہئے۔
روس کے نائب وزیر اعظم اکتوبر میں بریکس کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے روسی صدر کے مجوزہ دورہ ہندوستان کے سلسلے میں دہلی گئے ہیں۔