الوقت - ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے بحران کا مستقل حل ایران اور روس کو شامل کئے بغیر نہیں نکل سکتا۔
مولود چاوش اوغلو نے اسپوتنک نیوز ایجنسی سے انٹرويو میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم کہتے آ رہے ہیں کہ روس کے تعاون کے بغیر شام میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ یہی بات ایران کے سلسلے میں بھی نافذ ہوتی ہے۔ جیسا کہ اس تناظر میں ہمیں ایران کے ساتھ بھی تعلقات بہتر کرنے ہوں گے۔
ترک وزیر خارجہ نے شام میں جاری بحران کے فوجی حل کے امکان کو بھی خارج کیا۔ میڈیا رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی، شام کے سلسلے میں اپنے مواقف تبدیل کر سکتا ہے اور ایران اور روس کے ساتھ اتحاد کر سکتا ہے تاکہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔
اس موضوع پر بحث کے لئے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے اگلے ہفتے ایران کا دورہ کرنے کی امید ہے۔