الوقت - یمن میں سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں بہت سے شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں ۔
جمعرات کو سعودی جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ الجوف کے المطمہ علاقے پر بمباری کی۔
اس حملے میں 4 عام شہریوں کی موت ہو گئی اور کئی دوسرے زخمی ہو گئے ہیں۔
اسی طرح سعودی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا اور صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔
صوبے صعدہ کے شہر باقم پر سعودی عرب کے جمعرات کے روز کے حملوں میں رہائشی مکانات کے علاوہ ایک اسکول بھی تباہ ہو گیا۔ دوسری جانب یمنی فوجیوں اور رضاکارفورس کی جوابی کارروائی میں سعودی صوبہ جيزان میں 2 سعودی فوجی ہلاک ہو گئے ۔ یمن کے عوامی رضاکاروں نے بھی اس علاقے پر گولہ باری اور سعودی فوج کو خاصا نقصان پہنچایا۔