الوقت - اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ ایران، روس اور ترکی کے تعلقات میں نئی تبدیلی امید کی کرن ہے۔
بشار جعفری نے کہا کہ شام اور اس کے اتحادی ممالک نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ترکی کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ ترکی کی سرحد سے دہشت گردوں اور ہتھیاروں سے بھرے ٹرکوں کی نقل و حرکت کی روک تھام کریں لیکن اب تک اس اپیل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بالکل واضح ہے کہ ترکی کا ایک بڑا علاقے، مختلف ممالک سے آئے دہشت گردوں کا محفوظ ٹھکانہ بن چکا ہے اور اب جبکہ پردے ہٹ گئے ہیں اور سب کچھ کھل کر سامنے آ چکا ہے ہمیں امید ہے کہ ترکی، ایران اور روس کے تعلقات میں نئی تبدیلی، ترکی کی حکومت کی پالیسیوں میں بھی تبدیلی کا سبب بنے گی۔
