الوقت - چین نے ایسی حالت میں شام کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے کہ ان دنوں چینی فوج اپنی سرزمین میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔
چینی فوجی افسر گوان يوفے نے منگل کو اس بات کا اعلان کیا۔ يوفے نے اس تناظر میں شام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شامی وزیر دفاع فہد جاسم الفريج کے ساتھ گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ، دمشق کے ساتھ قریبی فوجی تعاون کا خواہشمند ہے۔
گوان يوفے نے کہا کہ چینی اور شامی فوج کے درمیان روایتی طور پر دوستانہ تعلقات ہیں اور چینی فوج شامی فوج کے ساتھ تعاون مضبوط کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی فوج کی جانب سے شامی شہریوں کو انسان دوستانہ امداد پہنچائے جانے کے موضوع دونوں فریق میں مفاہمت ہو گئی ہے۔
اس بات کے پیش نظر کہ ماضی میں چین نے بحران شام میں فعال کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا، چینی حکام کا موجودہ دورہ، چین کی نئی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔
در ایں اثنا چین، روس کی شام میں دہشت گردی مخالف مہم کک زبانی طور پر حمایت کرتا رہا ہے جہاں ماسکو وسیع سطح پر تکفیری دہشت گردوں کے خلاف وسیع سطح پر ہوائی کارروائی کر رہا ہے۔