الوقت - پاکستان کی فوج نے پاکستان - افغانستان سرحد کے نواحی علاقوں میں آپریشن کا آغاز کردیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان - افغانستان سرحد کے اطراف میں آپریشن شروع کردیا گیا تاکہ خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کی آمدورفت کو روکا جاسکے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آپریشن کے پیش نظر خیبر ایجنسی کی راجگل وادی کے پہاڑوں اور دروں میں سکیورٹی فورسز کے دستے بھی تعینات کردیئے گئے۔
واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد ایک ہفتے کے دوران سیاسی اور عسکری قیادت کے تیسرے اجلاس میں ملکی سرحدوں کا انتظام بہتر بنانے کے لیے سول آرمڈ فورسز کے 29 نئے ونگز بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔