الوقت - تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام ہوا ہین اور جنوبی صوبوں ترنگ اور سورت تھائی میں 9 بم دھماکوں میں ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔
تھائی پولیس کے مطابق، زخمیوں میں بہت سے غیر ملکی سیاح بھی ہیں۔ 2 لوگ ہوا ہین، 1 سورت تھائی اور 1 ترنگ صوبے میں ہلاک ہوا۔
اسی طرح کے دھماکے سیاحتی مقام فوكیٹ میں بھی ہوئے۔
پولس کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے اس بارے میں اسے ابھی تک کچھ اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
"ہوا ہین" قصبے میں جمعرات کی رات 30 منٹ کے وقفے سے دو دھماکے ہوئے جن میں ایک عورت کی موت ہو گئی اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
تھائی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بم ہوا ہین کی ایک مارکیٹ میں رکھے گئے تھے اور ان میں موبائل فون کے ذریعے آدھے گھنٹے کے وقفے سے دھماکہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے کے سرحدی علاقوں میں تشدد کی وجہ سے اس طرح کے حملے عام ہیں لیکن اس سے پہلے کبھی بھی سیاحت مقامات کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔
ہوا ہین علاقہ خلیج تھائی میں ساحلی پٹی ہے، جو تھائی شہریوں اور غیر ملکی سیاحوں میں مقبول ہے۔ "ہواہین" کی پولیس کا کہنا ہے کہ عورت دوسرے دھماکے میں ماری گئی۔
تھائی لینڈ کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں دھماکوں اور جنوبی سرحد پر جاری تنازع میں کسی قسم کا تعلق ثابت نہیں ہوا ہے۔