الوقت - ریو اولمپکس میں لبنانی کھلاڑیوں کے وفد نے اسرائیلی وفد کے ساتھ بس میں سوار ہونے سے انکار کر دیا۔
ریو اولمپکس میں شرکت کرنے والے لبنانی وفد نے اس بس میں سوار ہونے سے انکار کر دیا جس میں صیہونی حکومت کا وفد سوار ہونا چاہتا تھا۔ یہ بس ان وفود کو ان کی رہائش گاہ لے جانے والی تھی۔
خبر رساں ایجنسی قدس کے مطابق، اسرائیلی ٹرینر یوڈی گال نے فیس بک پر لکھا کہ جس وقت بس کا دروازہ کھلا تو لبنانی وفد کے کچھ اراکین اس کے سامنے کھڑے ہو گئے جس کی وجہ سے اولمپک کے حکام نے اسرائیلی کھلاڑیوں کو دوسری بس میں سوار کرایا گیا۔
واضح رہے 31 ویں اولمپک گیمز 2016 کی افتتاحی تقریب ہفتے کی صبح برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ماراكانا اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی ۔