الوقت - صیہونی حکومت کے داخلی سیکورٹی مطالعہ مرکز نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل کو لبنان کے مزاحمت کار حزب اللہ سے لڑنے کے لئے بین الاقوامی جواز حاصل نہیں ہے۔
نامہ نگار کے مطابق، صیہونی حکومت کی داخلی سیکورٹی مطالعہ مرکز کے سربراہ عاموس يادلين نے اس بات کو قبول کرتے ہوئے کہ اسرائیل حزب اللہ سے ٹکرانے سے پرہیز کر رہا ہے، زور دیا کہ اسرائیلی معاشرے کے سامنے موجود مسائل کے پیش نظر اسرائیل کو حزب اللہ کے خلاف پیش حملے شروع کرنے کے لئے بین الاقوامی جواز حاصل نہیں ہے۔
صیہونی حکام کے اس اعتراف کے بعد کہ انہیں حزب اللہ کی ميزائيل توانائی سے خوف ہے، اسرائیل کی فضائی دفاعی چھاؤنی کے کمانڈر زويكا ہيمووچ نے، صیہونی حکومت کے ميزائيل صنعت کے اجلاس میں زور دیا کہ مزاحمت کی ميزائيل توانائی سے نمٹنے کے لئے، آئرن ڈوم نامی دفاعی سسٹم کی تعداد بڑھايي جائے۔
واضح رہے 2006 میں لبنان کے خلاف 33 روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو زبردست شکست ہوئی تھی اور اس جنگ میں شدید جانی نقصان اٹھانے کے بعد اسرائیل پسپائی پر مجبور ہوا تھا۔